شمالی کوریا کا طویل فاصلے تک مار کرنے والے راکٹ لانچر کا تجربہ

 شمالی کوریا نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ملٹی پل راکٹ لانچرز کا تجربہ کر لیا۔میزائلوں نے جاپان کے سمندر کی جانب 70 سے 200 کلومیٹر تک پرواز کی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائلوں کو ملک کے مشرقی حصے جزیرہ نما ہوڈو سے داغا گیا جبکہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے تجربے کا خود مشاہدہ کیا۔

ماہرین کے مطابق یہ ہتھیار زمینی، بحری اور فضائی سطح سے داغا جاسکتا ہے۔ مشق بحیرہ جاپان میں کیگئی جہاں گزشتہ روز شمالی کوریا نے مختصر فاصلے تک مار کرنے والا میزائل داغا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تقریباً ایک سال بعد اس تجربے کا مقصد امریکہ کے ساتھ ایٹمی پروگرام پربات چیت میں ڈیڈ لاک کو ختم کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا ہو سکتا ہے۔

شمالی کوریا کے مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے سے ساڑھے 9 بجے کے درمیان تجربہ کیا گیا۔ جو اہداف کو نشانہ بنائے گا۔

گزشتہ ماہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف پیانگ یانگ نے کہا تھا کہ اس نے ٹیکنیکل گائیڈڈ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ یہ تجربہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے درمیان ویتنام میں ہونے والی ملاقات کے بعد کیا گیا تھا جو بغیر کسی نتیجہ کے ختم ہو گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس کم جونگ ان نے کہا تھا کہ وہ جوہری تجربات کو روک دیں گے اور بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ نہیں کیا جائے گا۔