سیکریٹری ہاکی فیڈریشن شہبازسینئرنے استعفے کی تردیدکردی ،ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا،اپنے استعفیٰ کی خبریں دیکھ کرحیرت ہوئی۔
واضح رہے کہ صدرہاکی فیڈریشن نے گزشتہ روزشہبازسینئرکے استعفے کابیان دیاتھااورآصف باجوہ کوگزشتہ روزسیکریٹری پی ایچ ایف نامزد کیاگیاتھا ۔
اپنے استعفیٰ کی خبر شائع ہونے پر سیکریٹری ہائی فیڈریشن شہباز سینئر نے استعفیٰ کی تردیدکردی،ان کا کہنا ہے کہ میں نے کوئی استعفیٰ نہیں دیا، اپنے استعفیٰ کی خبریں دیکھ کرحیرت ہوئی،ان کا کہنا تھا کہ لوگ چاہتے ہیں کہ فیڈریشن کیلیے کام نہ کروں تو نہیں کروں گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز سینئر نے کہا کہ استعفا نہیں دیا،صدرنے بغیربتائے عہدے سے ہٹادیا،انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات کاجائزہ لے۔
شہبازسینئر نے کہا کہ جب استعفادیاتھاتواس وقت قبول نہیں کیا،تین ماہ بعداچانک صدرپی ایچ ایف نے خودسے استعفیٰ قبول کرلیا،انہوں نے کہا کہ صدرپی ایچ ایف خالدسجادکھوکھرکے ساتھ کام نہیں کروں گا،عہدے کالالچ نہیں جوحقیقت ہے وہ بتارہا ہوں۔