سابق وزیر اعظم نوازشریف سخت سیکیورٹی میں داتا دربار پہنچے۔فائل فوٹو
سابق وزیر اعظم نوازشریف سخت سیکیورٹی میں داتا دربار پہنچے۔فائل فوٹو

نواز شریف کی داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری

  1. پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے برصغیر کے عظیم صوفی بزرگ حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

سابق وزیر اعظم نوازشریف سخت سیکیورٹی میں داتا دربار پہنچے، انہوں نے حضرت سید علی بن عثمان الہجویری المعروف حضرت داتا گنج بخش رحمۃ اللہ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں نوازشریف واپس رائے ونڈ جاتی امرا  چلے گئے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتے کے لیے ضمانت منظور کی تھی اور ان کی ضمانت 7 مئی کو ختم ہو رہی ہے۔