جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی پی چیئرمین
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے، پی پی چیئرمین

پیپلز پارٹی کا گورنر اسٹیٹ بینک کی تقرری کی بھرپور مخالفت کا فیصلہ

نئے گورنراسٹیٹ بینک کی تقرری کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بھرپورمخالفت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر aسٹیٹ بینک کی اچانک تبدیلیاں سنگین مسئلہ ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت میں قائدانہ صلاحیت نہیں،لگ رہا ہے کہ ہم معاشی خود مختاری کا سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ اب آئی ایم ایف فیصلہ کرے گا کہ وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور گورنر اسٹیٹ بینک کون ہوگا؟ اس طرح کا نظام نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف ہمیں ہی نہیں بلکہ آئی ایم ایف کو بھی پاکستان کی ضرورت ہے۔ جب ہم آئی ایم ایف کے پاس گئے تو عوام کے لیے لڑائی لڑی تھی۔ ہم نے آئی ایم ایف کی مرضی کے خلاف نوکریاں دینے سمیت بہت سے اقدامات کیے لیکن موجودہ حکومت اس کی ہر بات مان رہی ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر ان مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھائیں گے اور مقابلہ کریں گے۔ اسٹیٹ بینک کے گورنر کی مدت ملازمت تین سال ہوتی ہے، انھیں اس طرح زبردستی نہیں ہٹایا جا سکتا۔