ٹی 90 بھیشم ٹینک روسی ساختہ ہے جسے انڈیا میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو
ٹی 90 بھیشم ٹینک روسی ساختہ ہے جسے انڈیا میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔فائل فوٹو

بھارت نے خطے کا امن دائو پر لگانے کی ٹھان لی

جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے خطے کا امن داﺅ پر لگانے کیلیے ایک اورانتہائی خطرناک فیصلہ کرلیا۔ بھارت کی جانب سے روسی ساختہ 464 ٹی 90 بھیشم ٹینک پاکستانی سرحد پر تعینات کیے جائیں گے۔

ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ٹی 90 بھیشم ٹینک روسی ساختہ ہے جسے انڈیا میں اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ 464 ٹینک 2022 سے 2026 کے درمیان پاکستان کی سرحد پر تعینات کیے جائیں گے جن پر 13ہزار 448 کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوں گے۔

بھارتی وزارت دفاع کے ذرائع کے مطابق سیکیورٹی کلیئرنس اور کابینہ کمیٹی سے منظوری کے بعد بھارتی ریاست تامل ناڈو میں قائم آرڈیننس فیکٹری کو ٹینکوں کی تیاری کا آرڈر دیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں آرڈیننس فیکٹری 64ٹینک تیار کرے گی جس کیلیے 30 سے 41 ماہ کا عرصہ لگے گا۔