کالعدم تنظیموں کو زوردار جھٹکا،اسلام آباد چندہ اکٹھا کرنے پر پابندی
پابندی کا اطلاق آج ( 9 مئی) سے2ماہ کیلیے ہو گا۔
May 9, 2019 · قومی
کالعدم تنظیموں کے فنڈ ریزنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکی گئی ہے۔فائل فوٹو
اسلام آباد کی ضلعی حکومت نے کالعدم تنظیموں کے چندہ اکٹھا کرنے پرپابندی عائد کردی۔
وفاقی دارالحکومت کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کالعدم تنظیموں کے فنڈ ریزنگ پر پابندی لگادی ہے۔
پابندی کا اطلاق آج ( 9 مئی) سے2ماہ کیلیے ہو گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے فنڈ ریزنگ پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائدکی گئی ہے۔