دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی آزاد شہری ہیں،اپنی مرضی سے ملک چھوڑ کر چلی گئی ہیں۔
ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ نے کہا کہ ایس سی او اجلاس میں پاک بھارت وزرائے خارجہ کی باقاعدہ ملاقات کا کوئی ایجنڈا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے،افغان مسئلے کا بات چیت کے ذریعے سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغان حکومت نے افغان صوبے پکتیکا میں موجود دہشت گردوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی، ان دہشت گردوں نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر حملہ کیا جسے پسپا کر دیا گیا تھا۔