اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو مزید تیز کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کی معاون تنظیموں پر بھی پابندی عائد کردی۔ وزارت داخلہ نے کالعدم جیش محمد، جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاونڈیشن سے منسلک 11 تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔
جن تنظیموں پر پہابندی عائد کی گئی ہے ان میں الانفال ٹرسٹ لاہور، ادارہ خدمت خلق لاہور، الدعوة الارشاد، الحمد ٹر سٹ لاہور و فیصل آباد پر پابندی عائد کی گئی ہے۔اس کے علاوہ الفضل فاؤنڈیشن ٹرسٹ لاہور، موسک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، المدینہ فاؤنڈیشن لاہور، معاذ بن جبل ایجوکیشن ٹرسٹ لاہور، الایثار فاؤنڈیشن لاہور، الرحمت ٹرسٹ آرگنائزیشن بہاولپور اور الفرقان ٹرسٹ کراچی پابندی کی فہرست میں شامل ہیں۔