کوئٹہ دھماکہ، چاروں شہید پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا

منی مارکیٹ بم دھماکے میں شہید ہونے والے چاروں پولیس اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔ گزشتہ روزکوئٹہ کی منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں شہید چاروں اہلکاروں کی نمازجنازہ پولیس لائن میں ادا کردی گئی۔

شہدا کی نمازجنازہ میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء لانگو، آئی جی پولیس محسن حسن بٹ سمیت اعلی سول وعسکری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ایک گھناؤنی سازش کے تحت صوبے اور ملک میں امن کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کا پوری قوت سے مقابلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمنی مارکیٹ میں مسجد کے باہرنمازیوں کی حفاظت کے لیے موجود پولیس وین کو امن دشمنوں نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکارشہید ہوگئے تھے۔