پنجاب حکومت نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا نیا مشیر تعینات کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر سلمان شاہ کواکنامک آفیئرزاور منصوبہ بندی کا مشیر بنایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کر دی۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈاکٹر سلمان شاہ کو فوری ذمہ داریاں سنبھالنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ڈاکٹر سلمان شاہ سابق صدر پرویز مشرف کی حکومت میں مشیر خزانہ رہ چکے ہیں۔
واضح رہےکہ وفاقی حکومت میں معاشی ماہرعبدالحفیظ شیخ کے بعد پنجاب میں بھی معاشی ماہر لانے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت گزشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے خزانہ اکرم چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ان کو پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چیئرمین لگانے کی پیشکش کی گئی جس پرانہوں نے معذرت کرلی۔