بسمعہ معروف اور ندا ڈار کی شاندار نصف سنچریوں اور ثنا میر کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمن ٹیم کو پہلے ٹی20 میچ میں باآسانی 7 وکٹوں سے شکست دے کر 5میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پریٹوریا میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں پر 119 رنز بنائے۔
ثنا میر نے اپنے پہلے ہی اوور میں دونوں اوپنرز کو آﺅٹ کر کے حریف ٹیم پر دباﺅ بڑھا دیا جس کے بعد کوئی بھی کھلاڑی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی۔
لیزل لی اور تازمین برٹز بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئیں جبکہ کلوئے ٹراﺅن 43 رنز بنا کر نمایاں رہیں، کپتان سیونی لوس 10 رنز بنا سکیں۔ثنا میر نے 3، ندا ڈار نے 2، عالیہ ریاض اور نشرہ سندھو نے ایک، ایک وکٹ لی۔
That’s it at the Assupol Tuks Oval. @TheRealPCB take the honours in the first T20I thanks to a 7-wicket victory.
Player of the match goes to Nidar Dar for her 2/30 and 53 off 37 balls. #ProteasWomen #WeAreMore #AlwaysRising #SAvPAK pic.twitter.com/xp1oFGdvrt
— Cricket South Africa (@OfficialCSA) May 15, 2019
جواب میں پاکستان ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
عمیمہ سہیل 10 اور جویریہ راﺅف بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئیں اور 29 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد پاکستانی ٹیم دبآ میں آ گئی لیکن پھر بسمہ اور ندا ڈار ڈٹ گئیں۔
دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف باﺅلرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور تیسری وکٹ کی شراکت میں 89 رنز جوڑ کر ٹیم کو فتح کے قریب پہنچایا۔
ندا ڈار 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 53 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئیں لیکن تب تک پاکستان کی فتح یقینی ہو چکی تھی اور 53 رنز بنانے والی بسمعہ معروف نے ارم جاوید کے ساتھ مل کر ٹیم کو فتح دلائی۔
ندا ڈار کو آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے 5 ٹی20 میچوں میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی۔