خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔فائل فوٹو
خواتین اور بچوں کے علاوہ موٹرسائیکل پر ڈبل سواری بند رہے گی۔فائل فوٹو

اپوزیشن اور انجمن تاجران کی مہنگائی کیخلاف کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں اور انجمن تاجران نے مہنگائی کیخلاف کوئٹہ میں شٹر ڈائون ہڑتال کی۔

بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتوں اور انجمن تاجران نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی، مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرy بازی بھی کی۔

متحدہ اپوزیشن اور انجمن تاجران نے مہنگائی کے خلاف آج کوئٹہ میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جس کے بعد بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پشتونخوا کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی، بی این پی مینگل، جے یو آئی اور پی کے میپ کے اراکین اسمبلی سمیت انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

ریلی جناح روڈ سے شروع ہو کر پریس کلب پہنچی جہاں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت ایک نااہل حکومت ہے. پسماندہ صوبے کے پچاس ارب روپے ضائع کر دیے گئے۔

مقررین نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کیلiے سات سے آٹھ ارب خرچ کیے جاتے ہیں، پھر بھی بدامنی کا راج ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پی ایس ڈی پی کے معاملے پر عید کے بعد بھرپور تحریک چلانے کا بھی اعلان کیا۔