بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی ۔فائل فوٹو
بدھ یا جمعرات آٹے کی قیمتوں میں کمی آ جائے گی ۔فائل فوٹو

پیپلزپارٹی نے فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفے کا مطالبہ کردیا ہے۔

رہنما پی پی پی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا بد عنوانی کے مرتکب ہوئے اوراپنے ملازم کے نام پر جائیداد بنائی، یہ حکومت بدعنوان ٹولہ ہے ان کا احتساب کون کرے گا۔

انہوں نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شبر زیدی چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نہیں بلکہ وزیراعظم کے ٹیکس کے ترجمان ہیں اسی لیے ان پرکوئی جے آئی ٹی نہیں بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم سے شبر زیدی گروپ کو مفاد ملے گا،چیئرمین ایف بی آر ٹیکس چوری کے طریقہ بتاتے تھے، وزیر اعظم اور شبر زیدی بتائیں شیر نواز خان کون ہیں۔

نفیسہ شاہ نے الزام عائد کیا کہ سلیکٹڈ احتساب ہورہا ہے جبکہ یہ عمل بلاتفریق ہونا چاہیے، چیئرمین نیب متنازع ہوچکے ہیں، ان  کے خلاف ریفرنس کے لیے قیادت مشاورت کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کے خلاف کارروائی  کا آپشن موجود ہے۔

بھارتی انتخابات سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار ایک بار پھر خطے پر مسلط ہوگئی ہے، سلیکٹڈ وزیر اعظم اور تبدیلی سرکار خوش ہوں گے، عمران خان نے کہا تھا کہ مودی جیتے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہوسکتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب وزیراعظم کشمیر کے مسئلے پر بات کرنے کے لیے مودی کو کال کریں۔

آئی ایم ایف سے متعلق رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ہم عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے پاس گئے نہیں آئی ایم ایف پاکستان آگیا ہے اور اسٹیٹ بینک میں آئی ایم ایف داخل ہوچکا ہے۔