میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو
میرا نام فہرست میں شامل تھا ، علم نہیں کس نے کاٹا۔فائل فوٹو

کارکنان کو ایسے بلا لیتے ہیں جیسے کوئی قلعہ فتح کرنے جا رہے ہیں

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ فوج پر حملہ کرنیوالوں کو ایوان میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بلاول کی پیشی کے موقع پر خواتین کو شیڈو کے طورپراستعمال کیا۔ نیب سوال پوچھتی ہے تو یہ میں میں کرتے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فوج پر حملہ کرنیوالوں کو ایوان میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پاک افواج پر حملہ کرنے والوں کو ایوان میں بلانے کا مطالبہ کرکے آپ اپنی ماں کے نظریے سے ہٹ رہے ہیں۔ نابالغ سیاستدانوں کو مزید سیاسی بلوغت چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب جو سوال پوچھتا ہے اس کا جواب دیا جائے۔ کچھ  جماعتیں کارکنان کوسیاسی ایندھن بنانا چاہتی ہیں۔ بلاتی انھیں نیب ہے اور یہ کارکنان کو بلا لیتے ہیں، جیسے کوئی قلعہ فتح کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نیب کی پیشی پر سیاسی طور پر زندہ رہنے کی ناکام کوشش ہوئی۔ کچھ سیاسی جماعتیں وفاق کی نمائندگی کی بجائے سندھ کے کچھ اضلاع تک محدود رہ گئی ہیں۔