کابل۔فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6اہلکار ہلاک
اکیڈمی کے قریب ایک فوجی اہلکارنے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
کسی بھی گروپ نے فوری طور پراس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔فائل فوٹو
افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور6 زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے فوجی اکیڈمی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے قریب ایک فوجی اہلکارنے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ کسی بھی گروپ نے فوری طور پراس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔