پشاور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔
ملک میں ایک بار پھر دو عیدیں منائے جانے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ پشاور میں مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔
مولانا حسین احمد مدنی نے بتایا ہے کہ چیئرمین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا جس میں چاند کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ شرعی اعتبار سے درست شہادتیں موصول ہونے پر 4 جون بروز منگل عید کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔
دوسری جانب خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے پورے ملک میں ایک دن عید اور رمضان کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا چیرمین بنانے کی تجویزدی ہے۔