جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید وسیم اختر 63سال کی عمر میں وفات پاگئے،وہ گذشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے ،ان کی نماز جنازہ کل صبح (بروز منگل) بہاولپور میں ادا کی جائے گی۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر کے انتقال پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ،سابق امیر سید منورحسن ،لیاقت بلوچ امیر العظیم اور قیصر شریف سمیت دیگرنےاظہارافسوس کیا ہے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کے مطابق ڈاکٹر سید وسیم اختر جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ،پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بھی رہے۔
ڈاکٹر سید وسیم اختر کچھ عرصہ سے علیل تھے ،وہ اسلامی جمعیت طلبہ اور جماعت اسلامی کی کئی ذمہ داریوں پر فائز رہے ،انہوں نے اپنی پوری زندگی غلبہ دین اور ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی جدوجہد کی۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر کا شمار جماعت اسلامی کے اہم رہنماؤں میں ہو تا تھا۔