شاہدرہ ٹاؤن کی مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے دو افراد کو نامعلوم ملزمان نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کی عید گاہ مسجد میں اعتکاف میں بیٹھے شبیر اور خلیل کو عشا کی نماز کے بعد نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کردیا۔
دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے لیے میو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جہاں تفتیشی ٹیموں اور فرانزک ماہرین نے شواہد جمع کیے۔
ایس پی سٹی کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ لگتاہے، مسجد کے قریب لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔
ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہرہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ پولیس نے نمازیوں کے لیے مسجد کے باہر سیکیورٹی کے انتظامات نہیں تھے جس کی وجہ سے ملزمان بآسانی فرار ہوگئے۔