ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو
ضلع شرقی کے تھانوں سے فورتھ شیڈول میں نام ڈالنے کے لیے تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔فائل فوٹو

چاند کا اعلان اورتمام الزامات کا جواب ایک ساتھ دوں گا۔مفتی منیب الرحمن

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کا کہنا ہے کہ چاند کے اعلان کے ساتھ تمام الزامات اور آرام کرنے کے مشورے پرجواب ایک ساتھ  دوں گا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سے قبل میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ 20 سال سے رویت ہلال کمیٹی پر انگلیاں اٹھا رہے ہیں، میں انہیں بتادینا چاہتا ہوں کہ چاند دوربین سے نہیں آسمان پر نظر آتا ہے، اور چاند کے اعلان کے لیے رویت ہلال کمیٹی ہی قانونی حیثیت رکھتی ہے۔

مفتی منیب الرحمن کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد کو چاند کے اعلان پر اعتراض ہوتا ہے اور متعدد لوگوں نے مجھ پر الزامات بھی لگائے، میں چاند کے اعلان کے ساتھ ساتھ  تمام الزامات اورآرام کرنے کے مشورے  پر جواب دوں گا بلکہ تمام باتوں کا جواب ایک ساتھ ہی دوں گا۔