آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔فائل فوٹو
آصف علی زرداری کے خلاف 8 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائرکیا گیا ہے۔فائل فوٹو

آصف زرداری کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا

احتساب عدالت نے آصف زرداری کو دس روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آصف علی زرداری کواحتساب عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب حکام کی جانب سے 14 روزہ ریمانڈ حاصل کرنے کیلیے استدعا کی گئی تاہم عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا جواب سنا دیا گیاہے ۔

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف علی زرداری کو 10 روز کیلیے نیب کے حوالے کر دیاہے اور 21 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔ آصف علی زرداری نے احتساب عدالت کے جج سے دو خدمات گارکھنے کی اجازت کیلیے درخواست بھی کی ۔

یاد رہے کہ آصف علی زرداری کو گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت مستر د ہونے پر نیب نے زرداری ہاﺅس سے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔