پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں 16 جون کو ہو گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں 16 جون کو ہو گا۔

محمد عامر کی تباہ کن بولنگ۔بھارت کیلیے خطرے گھنٹی بجا دی

فاسٹ بولر محمد عامر نے آسٹریلیا کے خلاف تباہ کن بولنگ کر کے ورلڈ کپ  کے اگلے میچ  میں بھارت  کیلیے خطرے گھنٹی بجا دی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کے کسی بھی خطے میں ہونے والا میچ اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور شائقین کی بڑی تعداد میدان کے علاوہ ٹی وی اسکرینوں پر بھی دونوں ٹیموں کا ٹاکرا دیکھنے کے لیے بیتاب رہتی ہے۔

اور اگر پھر وہ ورلڈکپ کا میچ ہو تو اس کی چکا چوند ہی کچھ اور ہوتی ہے اور دونوں ٹیموں پر اس میچ کا دباؤ بھی زیادہ ہوتا ہے۔

انگلینڈ میں جاری ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ گراؤنڈ میں 16 جون کو ہو گا۔

آسٹریلیا کے خلاف اہم میچ میں محمد عامر نے اپنے کیرئیر کی شاندار باولنگ کر ا کے ایک بار پھر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 308 رنز کا ہدف دیا ہے۔ایک موقع پر ایسا دکھائی دے رہا تھا کہ آسٹریلوی بیٹسمین رنزکا پہاڑ کھڑا کردیں گے اور 350سے زائد اسکور بھی مشکل نظر نہیں آرہا تھالیکن محمد عامر نے اپنے ایک روزہ بین الاقوامی کیریئر کی بہترین باولنگ کرتے ہوئے پانچ آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیااور پھر کینگروز 307رنز تک محدود رہے۔

یہ پہلا موقع ہے جب کسی بھی ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں عامر نے پانچ وکٹیں لی ہیں۔حالیہ ورلڈ کپ میں بھی کسی بولر کی اب تک کی یہ سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

محمد عامر نے اس سے قبل سری لنکا کے خلاف اپنے کیرئیر کی بہترین بولنگ کی تھی، تقریباً 10برس قبل 2009 میں انہوں نے 28رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا تھا۔محمد عامر اب تک 54 ایک روزہ میچز میں 70 وکٹ اپنے نام کرچکے ہیں۔