قومی احتساب بیورو کی حراست میں سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت اچانک ناساز ہو گئی جنہیں فوری طورپراسپتال منتقل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری کی نیب حراست میں طبیعت بگڑنے پر نیب کی ٹیمیں سابق صدر کو لے کر اسلام آباد ڈائیگناسٹک سینٹرپہنچی جہاں ان کی سی ٹی انجیو گرافی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
نیب کی حراست میں سابق صدر کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا جس پر نیب کی ٹیم پہلے انہیں اسلام آبادڈائیگنا سٹک سینٹر اور پھرسرکاری ہسپتال راولپنڈی کارڈیالوجی لے گئی ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولی کلینک کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم آصف زرداری کے ہمراہ ہے، اور آر آئی سی اسپتال کی ایمرجنسی میں سابق صدر کا طبی معائنہ میجرجنرل (ر) اظہرمحمود کیانی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔
اس سے قبل صف زرداری کے طبی معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا مکمل چیک اپ کیا، اس دوران آصف زرداری کے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم اور دل کی ڈھرکن اوربلڈ پریشر نارمل تھا، تاہم بعد میں انہیں بلڈ پریشر ہائی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
اس موقع پر آصف علی زرداری نے کراچی کے ہسپتال منتقل کرنے پراصرارکیا۔ ترجمان پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ ابھی تک آصف علی زارداری کی طبیعت خراب ہونے کے حوالے سے کوئی اطلاع نہین دی گئی۔