مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہاہے کہ عوام دشمن بجٹ کی بھرپور مخالفت کریں گے اورحکومت کو یہ بجٹ واپس لینے پر مجبور کردیں گے ، اپنی زندگی میں اتناجھوٹا سلیکٹڈوزیراعظم نہیں دیکھا۔
مولانا فضل الرحمن سے ملاقات میں شہباز شریف نے کہا کہ سلیکٹڈوزیراعظم اوران کی ٹیم نے عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی،سلیکٹڈوزیراعظم نے معیشت کوتباہ کردیا ہے
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں خارجہ پالیسی کے حوالے سے بھی گفتگوہوئی،جلد آل پارٹیزکانفرنس بلائی جائے گی، اے پی سی کی تاریخ مشاورت سے طے کی جائے گی، عمران نیازی نے کنٹینرپرعوام کوسبزباغ دکھائے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کہتے تھے ملک کومعاشی لحاظ سے جنت بنادیں گے، 10ماہ میں عوام کامعاشی قتل کرکے ملک کوجہنم بنادیا، غریب مریضوں کوادویات نہیں مل رہیں ، عوام دشمن بجٹ کی بھرپورمخالفت کریں گے،حکومت کوبجٹ واپس لینے پرمجبورکریں گے،پنی زندگی میں اتناجھوٹا سلیکٹڈوزیراعظم نہیں دیکھا۔
اس موقع پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آج کی مشاورت سے مطمئن ہوں،جعلی حکومت عوام کوقبول نہیں ۔مسائل کا واحد حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے۔
مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس جون کے آخری ہفتے میں منعقد ہوگی جس کی تاریخ کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔