وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع
وزیر اعظم نے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کی تعیناتی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے،ذرائع

وزیراعظم کی سربراہی میں قومی ترقیاتی کونسل تشکیل۔آرمی چیف بھی شامل

وفاقی حکومت نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل (این ڈی سی) تشکیل دیدی ہے جس کی سربراہی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق قومی ترقیاتی کونسل 13 ارکان پر مشتمل ہوگی جن میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت وزیر خارجہ، مشیر خزانہ، وزیرمنصوبہ بندی، مشیر تجارت، وزیراعظم کے سیکریٹری وایڈیشنل سیکریٹری، سیکریٹری خارجہ، سیکریٹری منصوبہ بندی اور سیکریٹری خزانہ شامل ہیں۔

کونسل کے اجلاسوں میں وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان ، وزرا اوردیگر کو شرکت کے لیے بوقت ضرورت دعوت دی جائے گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل کے قیام کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق نیشنل ڈویلپمنٹ کونسل قومی ترقی کے لیے پالیسیاں اور حکمت عملی تشکیل دے گی جب کہ قومی اور علاقائی تعاون کے لیے بھی گائیڈ لائنز (ہدایات) دے گی۔