پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف اپنے دورے کے دوران برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
COAS arrived at London, UK on official visit. Will interact with senior British Civil-Military leadership to discuss matters of mutual interest including evolving geo-strategic environment, defence and security.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 20, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ برطانوی قیادت سے ملاقاتوں میں دفاع اور سیکیورٹی سے متعلق بھی بات کریں گے جبکہ جیوسٹریٹجک صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔