وزیر اعظم کے حکم پر گزشتہ 10 سال میں لیے گئے قرضوں کی تحقیقات کیلیے ہائی پاورڈ کمیشن قائم کردیا گیا ہے۔
یہ انکوائری کمیشن 12 ارکان پر مشتمل ہوگا اور ڈپٹی چیئرمین نیب حسین اصغر انکوائری کمیشن کے سربراہ ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی پاورڈ کمیشن میں ایم آئی، آئی بی ، آئی ایس آئی، اسٹیٹ بینک، نیب ایف آئی اے، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور آڈیٹر جنرل کے نمائندے شامل ہوں گے۔ کمیشن کو کسی بھی شخصیت سے معاونت لینے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
کمیشن 6 ماہ میں قرضوں کی تحقیقات مکمل کرکے وزیراعظم کو حتمی رپورٹ پیش کرے گا۔