ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ کی حمایت کراچی اور حیدر آباد پیکیج سے مشروط کردی۔
نجی ٹی وی نے ذرائع ایم کیو ایم کے حوالے سے کہا ہے کہ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے بجٹ حمایت کراچی اور حیدر آباد پیکیج سے مشروط کردی۔
ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ 10 ماہ میں ایک ترقیاتی منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوا ،نہ شہری سندھ کے عوام کے آنسو پونچھے گئے ،ایم کیو ایم نے بجٹ کی مشروط حمایت کیلیے کہا ہے کہ کراچی کو 30 اور حیدر آبادکو 10 ارب کا پیکج دیا جائے اورانفراسٹرکچر بہتری کیلیے میئر کراچی و حیدر آباد کی مدد کی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت آنے جانیوالی چیز ہے سندھ کے مسائل کا حل اورلین ترجیح ہے، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ تحریری طور پر مالیاتی پیکیج کا اعلان کیا جائے۔