پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولے کا اضافہ ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت مستحکم ہونے کے باوجود سونے کی قیمت پراس کا کوئی اثر نہ ہوا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 115 روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نے اڑان بھری اور فی اونس سونے کی قیمت یکدم دم 21 ڈالر اضافے کے ساتھ 1429 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 80 ہزار500 روپے ہو گئی۔
دس گرام سونے کی قیمت اضافے1 ہزار115 روپے کے بعد 69 ہزار16 روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔