پاکستان نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے بعد ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ میں بھی بھارت کو شکست دے دی ۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ کا فائنل مقابلہ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے مابین ہوا ۔
پاکستان کی جانب سے محمد بلال اور اسجد اقبال پر مشتمل ٹیم نے بھارت کے پنکج ایڈوانی اورلکشمی راوت کی ٹیم کو شکست دی۔
فائنل مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو 3-1 سے شکست دی۔ ورلڈ ٹیم اسنوکر کپ میں 18 ممالک کی ٹیموں نے شرکت کی تھی۔
خیال رہے کہ 2 روز قبل پاکستان کی ٹیم نے ایشین ٹیم چیمپیئن شپ کے مقابلے میں بھی بھارت کو شکست دے کر ٹائٹل جیتا تھا۔