پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید
پی ٹی آئی نے فنڈ دینے والے 40 ہزار افراد کا ڈیٹا دیا، کیا ن لیگ اور پیپلز پارٹی ایک ہزار افراد کا بھی ڈیٹا دے سکتے ہیں؟ مراد سعید

مریم نواز کوٹول ٹیکس جرمانے سے سمیت ادا کرنا ہوگا۔مراد سعید

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ مریم نواز کوٹول ٹیکس جرمانے سے سمیت ادا کرنا ہوگا ، مریم نواز کوکل ٹول ٹیکس اورجرمانے کا بل بھیج دوں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مراد سعید نے موٹر وے ٹول پلازہ پر ن لیگ کے کارکنوں کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی کوشش پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت پر کارروائی ہوگی ، اسی سے زائد گاڑیاں بغیر ٹول ٹیکس دیے گزری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  مریم نواز کی گاڑی بھی ٹول پلازے پر بغیر ٹیکس دیے گزر گئی، قانون سب کیلیے برابر ہے ، کسی امیر اور غریب میں فرق نہیں کرسکتے۔ مراد سعید نے کہا کہ فوٹیج کی مددسے لوگوں کی نشاندہی ہوگئی ہے ، ٹول پلازے پر ہنگامہ آرائی کی گئی اور ہنگامہ کرنیوالوں نے یہ بھی کہا کہ ٹول پلازہ گرادیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ قانون کی بالادستی تسلیم کرنا ہوگی اور جمہوری حکومت قانون پر عمل درآمد کروائے گی۔

واضح رہے کہ مریم نواز کے قافلے میں شامل افراد نے موٹر وے ٹول پلازہ پر ہنگامہ آرائی کی کوشش کی تھی اور مریم نواز کی گاڑی بغیر ٹول ٹیکس ادا کیے گزر گئی ۔