مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما اور نائب صدر مریم نواز نے کہاہے نیب میں پیش ہونے سے متعلق عوام سے رائے مانگ لی۔
اپنے ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا ہے کہ میری پریس کانفرنس میں تمام سازشیں بے نقاب ہونے کے باوجودگھبراہٹ میں حکومت نے میرے خلاف ایک اور مقدمہ قائم کردیا ہے،میں عوام سے پوچھتی ہوں کہ میرے سوالات کے جواب ملنے کی بجائے کیا مجھے اس نیب میں پیش ہونا چاہیے؟جوآڈیواور ویڈیو کے ذریعے کے ذریعے یرغمال ہو۔
مریم نوازنے عوام کومخاطب کرتے ہوئے کہ میں آپ سے مشورہ چاہتی ہوں کہ مجھے ایک ثابت شدہ انتقام کے سامنے پیش ہونے کابائیکاٹ کرنا چاہیے یا پیش ہوکر نیب عدالت میں کھڑے ہوکر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کردینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ” بلاناہے تو اپنے رسک پر بلانا میری باتیں نہ سن سکو گے نہ سہہ سکوگے، یہ نہ ہو کہ سرپیٹتے رہ جاﺅ!“۔