آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے ایل این جی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق سوئی نادرن کے لیے ایل این جی0.34ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد اس کی قیمت 11.35ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہوگئی ہے۔
نوٹی فیکیشن کے مطابق سوئی سدرن کے لیے ایل این جی0.42ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 11.37ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔
سوئی ناردرن کے لیے جون میں ایل این جی کی قیمت 11.01ڈالرمقررتھی۔واضح رہے کہ گذشتہ ماہ جون میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 10.95ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر تھی۔