انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا، دفاعی چیمپئن کو انگلینڈ کے ہاتھوں دوسرے سیمی فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔
برمنگھم میں کھیلے گئے میچ میں ہاٹ فیورٹ انگلینڈ نے آسٹریلیا کو چاروں شانے چت کرتے ہوئے 27 سال بعد عالمی کپ کے فائنل کا ٹکٹ کٹا لیا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ اتوار کو ٹرافی کے قبضے کی جنگ لڑیں گے، دونوں ٹیمیں ایک بار بھی عالمی کپ نہیں جیت سکیں جب کہ انگلش ٹیم 40 سال بعد اپنی سرزمین پر ورلڈکپ کا فائنل کھیلے گی۔
Feint to the left, shimmy to the right, sold him up the river!
Beautiful sidestep from Jason Roy 🕺
Has any player ever won the @rugbyworldcup and the @cricketworldcup in the same year?!#CWC19 | #AUSvENG pic.twitter.com/lL4Etmx7js
— ICC (@ICC) July 11, 2019
تفصیلات کے مطابق آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ءکے دوسرے سیمی فائنل میں میزبان انگلینڈ نے دفاعی انگلینڈ نے آسٹریلیا کی جانب سے دیے گئے 224 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 32 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ انگلینڈ کی جانب سے جیسن روئے 85 رنز بنا کر نمایاں رہے۔کرس ووکس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
147 رنز پر دوسری وکٹ گرنے کے بعد تجربہ کار جوئے روٹ اور کپتان مورگن نے تیز رفتاری سے رنز بنانے کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے جارحانہ بیٹنگ کی اور 33 ویں اوور میں 224 رنز کا ہدف حاصل کرلیا، جوئے روٹ اور مورگن 33،33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
Australia finish with 223
After they slipped to 14/3, Steve Smith and Alex Carey battled to drag them past 200.
Jofra Archer, Chris Woakes, and Adil Rashid were key with the ball, claiming eight wickets between them.
Have the champions got enough?#CWC19 | #AUSvENG pic.twitter.com/szN8F3tHRr
— ICC (@ICC) July 11, 2019
ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے مچل اسٹارک بھی ہدف کا دفاع کرنے میں خاطر خواہ کارکردگی پیش نہ کر سکے البتہ ان کے حصے میں ایک وکٹ آئی جس کے لیے انہیں 64 رنز دینے پڑے جب کہ کمنز نے بھی ایک شکار کیا۔
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ورلڈکپ کا فائنل 14 جولائی کو لارڈز کے تاریخی میدان پرکھیلا جائے گا۔
ایجبیسٹن گراﺅنڈ،برمنگھم میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا اور صرف 4 رنز پر وہ خود بغیر کھاتہ کھولے آرچر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے،10 رنز پر ان فارم بیٹسمین ڈیوڈ وارنر ووکس کی گیند پر بیرسٹو کو کیچ دے بیٹھے۔
نئے آنے والے بیٹسمین پیٹر ہینڈسکومب کو ووکس نے صرف 4 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی،اس وقت ٹیم کا اسکور صرف 14 رنز تھا۔
ابتدائی تین وکٹیں جلد گرنے کے بعد اسٹیو سمتھ اور ایلکس کیرے نے ٹیم کو سنبھالا اور چوتھی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز کی شاندار شراکت قائم کرکے اسکور 117 تک پہنچایا، اس موقع پر کیرے 46 رنز بناکر عادل رشید کو وکٹ دے بیٹھے،اسی اوور میں عادل رشید نے سٹوئنس کو بغیر کھاتہ کھولے پویلین کی راہ دکھائی۔
میکسویل اور سٹیو سمتھ نے چھٹی وکٹ کے لیے39رنز جوڑے جس کے بعد میکسویل22رنز بنا کر آرچر کا شکار بنے، پیٹ کمنز6رنز بنا کر عادل رشید کا شکار بنے،سٹیو سمتھ85رنز کی عمدہ باری کھیل کر بٹلر کے ہاتھوں رن آﺅٹ ہوئے، مچل اسٹارک بھی29رنز بنا کرپویلین لوٹے۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں آٹھویں مرتبہ جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے اور اب تک 5 مرتبہ ورلڈ چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے،انگلش ٹیم چار مرتبہ سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہے لیکن 1992 ءمیں ایک طویل عرصے کے بعد انگلینڈ ٹیم اب فائنل میں پہنچی ہے۔