فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو
فرد جرم کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کردی ۔فائل فوٹو

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

تحریک انصاف نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرادی۔

نجی ٹی وی کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروانے کے بعد تحریک انصاف بھی میدان میں آگئی اور اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کے خلاف بھی قرارداد جمع کرادی۔

ڈپٹی چیئرمین کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کروائی گئی ہے جس پر تحریک انصاف، اتحادی جماعتوں اورآزاد سینیٹرزکے11 ارکان کے دستخط موجود ہیں۔

اس سے قبل تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز سمیت آزاد قبائلی سینیٹرزکے وفد نے قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز سے ملاقات کی جس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر مشاورت کی گئی تھی۔