اس سے قبل بھی حافظ سعید کیخلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔فائل فوٹو
اس سے قبل بھی حافظ سعید کیخلاف تین مقدمات کے فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔فائل فوٹو

کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید گرفتار

پنجاب پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کو گرفتار کر لیا۔

کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق حافظ سعید کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ انہیں گرفتارکر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حافظ سعید کو جیل بھیجنے کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا اور عدالت کی منظوری کے بعد انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق حافظ سعید کے خلاف چالان جلد مکمل کر کے انہیں عدالت میں پیش کر دیا جائے گا۔

واضح رہےکہ حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے احکامات کی روشنی میں اقدامات کیے ہیں جس کے تحت جماعت الدعوۃ کی تمام ذیلی شاخوں کو بھی کالعدم قرار دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ پنجاب حکومت نے متعدد مدرسوں کو بھی سرکاری تحویل میں لیا ہے۔