وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کچھ کیا ہو گا تو نیب نے گرفتار کیا ہے ،اگر انہوں نے کچھ نہیں کیا تو انہیں چھوڑ دیا جائے گا ۔
ان کا کہنا تھا کہ نیب کی کسی کارروائی سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں،نیب آزاد ادارہ ہے، احتساب شروع ہوگیا،جس نے جو کیا وہ بھگتے گا۔
سابق وزیر اعظم کی گرفتاری کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نے خود کہا تھا ایسا تو ہوتا ہے ایسے کاموں میں،نیب کا چیئرمین پیپلزپارٹی اورن لیگ نے لگایاتھا۔
انہوں نے کہا کہ قانون کی حکمرانی پہلے سے بہتر ہے، عمران خان فرنٹ فٹ پرکھیلتے ہیں، سول حکومت اورعسکری قیادت ایک پیج پر ہیں،وزیرِاعظم نے پہلے ہی کہا ہے کہ وہ کسی کی جنگ نہیں لڑیں گے۔