عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو
عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔فائل فوٹو

’مجھے جاوید ہاشمی کی موجودگی میں ایک ادارے کے سربراہ کی کال آئی‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں ایک فون کال آئی جس میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ وہ ایک ادارے کے سربراہ ہیں۔

انہوں نے مجھے اپنے جال میں پھنسانے کی کوشش کی لیکن جب میں نے ان سے کہا کہ آپ اس ادارے کے سربراہ نہیں ہیں تو انہوں نے فون کاٹ دیا۔

ماڈل ٹاﺅن میں پریس کانفرنس کے بعد اپنی گاڑی میں بیٹھنے سے پہلے مریم نواز نے صحافیوں کوآگاہ کیا کہ انہیں جاوید ہاشمی کی موجودگی میں ایک ادارے کے سربراہ کی فون کال آئی۔’میرے آپریٹر کو رائیونڈ کے نمبرپرکال آئی جو مجھے ٹرانسفر ہوئی تو ایک آدمی نے کہا کہ میں فلاں ادارے کے سربراہ کا پی اے بات کر رہا ہوں، آپ سر سے بات کریں، میں نے اس سے بات کی تو مجھے اندازہ ہوگیا کہ وہ بندہ جھوٹ بول رہا ہے، میں نے ان سے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں تو انہوں نے فون کاٹ دیا۔‘

مریم نواز نے صحافیوں سے کہا کہ وہ یہ بات میڈیا کے علم میں لانا چاہتی ہیں کہ کس طرح کی گندی گیمز شروع ہوچکی ہیں۔ ’ فون کی دوسری طرف موجود صاحب مجھے باتوں میں الجھانے کی کوشش کر رہے تھے ، یہ ایک جال لگ رہا تھا۔‘

مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا کہ وہ اس فون کال کے معاملے پر اس ادارے کے سربراہ کو باضابطہ خط لکھیں گی یا ان کے آفس میں شکایت درج کرائیں گی اور بتائیں گی کہ کیا باتیں ان سے منسوب کرکے کی گئیں۔