نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو
نیب راولپنڈی میں شوگر اسیکنڈل کے حوالے سے تحقیقات اور طلبیوں کا سلسلہ جاری ہے۔فائل فوٹو

نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس۔آئی جی جیل خانہ جات کی تردید

نواز شریف سے جیل میں ائر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے  دوسری جانبآئی جی جیل خانہ جات نے ایسی خبروں کی تردید کی ہے۔

نجی ٹی وی نے جیل ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف سے جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے ۔ وزیر اعظم کے دورہ امریکہ سے قبل وزارت داخلہ نے جیل حکام کو نواز شریف کو سہولتیں ختم کرنے کیلیے خط لکھا تھا۔

خط میں جیل حکام کو لکھا گیا تھا کہ نواز شریف کو جیل مینوئل کے مطابق سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزارت داخلہ کے احکامات کے مطابق نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ان کو جیل میں اے سی اور ٹی وی کی سہولت میسر تھی ۔

دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل حکام نے اے سی اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی ہے۔

آئی جی جیل خانہ جات نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نواز شریف سے اے سی اور ٹی وی واپس لینے کے حوالے سے خبر بے بنیاد ہے۔ سابق وزیر اعظم کو جیل میں ملنے والی سہولیات میں کوئی کمی نہیں کی گئی ، اے سی اتارا گیا ہے اور نہ ہی ٹی وی واپس لیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے جیل سپریٹنڈنٹ کو ایسے کوئی احکامات جاری نہیں کیے اور نہ ہی انہیں وزارت داخلہ سے ایسے کوئی احکامات ملے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے اے سی اورٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے امریکہ میں پاکستانیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان واپس جاتے ہی سابق وزیر اعظم کے کمرے سے اے سی اور ٹی وی نکلوائیں گے۔