وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ سابق دورمیں پاکستان کوبے رحمی سے لوٹا گیا،ماضی کی لوٹ مارکے باعث خزانہ خالی ہے،ملک میں سوا کروڑگھروں کی قلت ہے۔
اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام سےمتعلق مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ 50 لاکھ گھربنانا آسان کام نہیں تاہم معیشت کو چلانے کے لیے یہ اہم منصوبہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بیشترلوگ اپنا گھر نہیں بنا سکتے،پچاس لاکھ لوگوں کا منصوبہ گوادر کے مچھیروں سے شروع کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پچاس لاکھ گھروں کے منصوبے کے تحت لوگوں کوروزگارملے گا۔
وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گھروں کیلیے 0.2فیصد قرضے دیئے جاتے ہیں، ہاﺅسنگ اسکیم میں مقامی میٹریل استعمال کرنے کی کوشش کریں گے،ہاﺅسنگ اسکیم سے لوگوں کو روزگاراورانڈسٹری کوفروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ گھر بنانے کا مقصد گھر بنانے والوں کو سہولتیں دینا ہے جن کے پاس وسائل نہیں،انہیں گھربنانے کا موقع فراہم کریں گے۔