میں آکسیجن سلنڈر رکھا ہوا تھا اور ممکنہ طور پراسی کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔فائل فوٹو
میں آکسیجن سلنڈر رکھا ہوا تھا اور ممکنہ طور پراسی کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔فائل فوٹو

قاہرہ میں کینسراسپتال کے باہر دھماکا۔19 افراد ہلاک،30 زخمی

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں کینسر انسٹی ٹیوٹ کے قریب ہونے والے دھماکے میں 19 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔

مصر کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق المنیل کے علاقے میں واقع کینسر انسٹی ٹیوٹ کے باہر غلط راستے سے آنے والی ایک گاڑی کے باعث دھماکہ ہوا ہے۔ غلط سائڈ سے آنے والے گاڑی دھماکے سے پہلے دوسری تین گاڑیوں سے بھی ٹکرائی ۔

مصر کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں کینسر ہسپتال کی عمارت کے اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کے بعد کینسر انسٹی ٹیوٹ سے مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق جس گاڑی کی وجہ سے دھماکہ ہوا ہے اس میں آکسیجن سلنڈر رکھا ہوا تھا اور ممکنہ طور پراسی کے پھٹنے سے دھماکہ ہوا ہے۔