مودی سرکار کی جانب سے صدارتی حکم نامے کے ذریعے آرٹیکل 370 کے خاتمے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فیصلے کے بعد ایڈووکیٹ ایم ایل شرما نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔
انہوں نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کرنے کا صدارتی حکم نامہ غیرآئینی ہے، حکومت کو یہ غیرقانونی راستہ اپنانے کے بجائے پارلیمانی طریقہ اختیارکرنا چاہیے تھا۔
پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ریاستی اسمبلی کی منظوری کے بغیر آرٹیکل 370 کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔
بھارتی میڈیا نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بدھ کے روز ایڈووکیٹ ایم ایل شرما سپریم کورٹ سے یہ درخواست بھی کریں گے کہ ان کی پٹیشن کو فوری طور پر سنا جائے۔