بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فائل فوٹو
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر حالیہ اشتعال انگیزی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔فائل فوٹو

جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع

وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 3 سال کی توسیع کردی۔

وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے عہدے کی موجودہ مدت مکمل ہونے کے بعد انہیں مزید 3 سال کیلیے آرمی چیف مقررکر دیا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ملک اورخطے میں جاری پاک فوج کی امن کوششوں کے تسلسل کیلیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے خاندان کا تعلق گکھڑ منڈی گوجرانوالہ سے ہے۔انہوں نے کینیڈین آرمی کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج، نیول پوسٹ گریجویٹ اسکول اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی پاکستان سے تعلیم حاصل کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی کیرئیرکا آغاز24 اکتوبر 1980ء میں 16 بلوچ رجمنٹ سے کیا۔ وہ اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اوراین ڈی یو میں انسٹرکٹر رہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اورآرمی کی سب سے بڑی 10 ویں راولپنڈی کورکے چیف آف اسٹاف کی حیثیت سے بھی خدمات سرانجام دیں۔ جنرل قمرجاوید باجوہ کانگو میں اقوام متحدہ کی امن فوج کی کمانڈ بھی سنبھال چکے ہیں انہیں انتہائی پیشہ ور افسر قرار دیا جاتا ہے۔