ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو
ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک اسرائیل کے ظلم کے حامی ہیں۔فائل فوٹو

اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کی خود صلاحیت رکھتے ہیں۔ فضل الرحمن

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) اپنے وعدے کے مطابق حمایت کریں تو لاک ڈائون کے لیے تیار ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس ہوئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمن نے اسلام آباد لاک ڈاون کے لیے پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ (ن) سے گارنٹی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں جماعتیں اپنے وعدے کے مطابق حمایت کریں تو لاک ڈاون کے لیے تیار ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے دونوں جماعتوں سے وضاحت مانگتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ہماری حمایت نہیں کرسکتا تو واضح کردے، اسلام آباد لاک ڈائون کرنے کی ہم خود صلاحیت رکھتے ہیں، ہمارے لاک ڈاوٴن میں انسانوں کا ایک ریلا نکلے گا اس کی نوعیت مختلف ہے، ہمارے لوگ عیاشی کے کیے نہیں بلکہ مجاہدین کی طرح آئیں گے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ حکومت مسئلہ کشمیر کے حل کے بجائے اس سے فرار اختیار کررہی ہے، حکومت نے کشمیریوں کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے، کشمیر کی صورتحال پر موجودہ حکمرانوں کو کشمیر فروخت قرار دیتے ہیں، کل تک ہم سوچ رہے تھے کہ سری نگر کیسے حاصل کرنا ہے؟ آج سوچ رہے ہیں مظفرآباد کو کیسے بچانا ہے؟۔

اس موقع پر میر حاصل بزنجو کا کہنا تھا کہ غیر جمہوری قوتوں کے مہروں نے چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنایا، جمہوری قوتوں کو بھی خود احتسابی کی اشد ضرورت ہے، مجھے سچ بولنے پر ہدف تنقید بنایا جارہا ہے۔