معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی “آؤ آپس میں سیاست کریں” کی نئی قسط میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ کردیا۔
اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی “آؤ آپس میں سیاست کریں” کی نئی قسط میں پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ہاتھ کردیا۔ اس مرتبہ مولانا فضل الرحمن کی اے پی سی شہباز شریف کے کمر درد اور بلاول کے تنظیمی دورے کی نذر ہوگئی۔ ایک دوسرے سے سچ نہ بولنے والے قوم کے ساتھ کیسے سچ بول سکتے ہیں ؟
معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمن کا ایجنڈا کچھ اور جب کہ پیسہ بچاؤ پارٹیوں کا ایجنڈا کچھ اورہے۔ کھوٹے سکے چلنے والے نہیں۔ مولانا فضل الرحمن ان کو چھوڑیں اور مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کریں۔