اگر ضلعے بن سکتے ہیں تو نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں، میئرکراچی
اگر ضلعے بن سکتے ہیں تو نئے صوبے بھی بن سکتے ہیں، میئرکراچی

مصطفیٰ کمال ٹولے کے لیے اکیلا ہی کافی ہوں۔وسیم اختر

میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ گریڈ فور کے ملازم رہے اور جعلسازی کرکے کراچی سے دبئی بھاگے، انہیں کان سے پکڑ کر لایا گیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے کہا کہ مصطفیٰ کمال ٹولے کے لیے اکیلا ہی کافی ہوں،انھیں بانی ایم کیو ایم نے یہاں تک پہنچایا،انھیں کپڑے تک ایم کیو ایم نے لے کر دیے، اب ان کے دو دو گھر، دو دو کروڑ کی گاڑیاں کیسے چلتی ہیں؟ نیب کا ریفرینس بھگتنے والا مجھ پرالزام لگا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال جب میئر تھے تو گورنر سمیت سب کی سپورٹ حاصل تھی جس کی وجہ سے یہ چار چاند لگائے۔ تحقیقات سے خوفزدہ نہیں ہوتا،خوفزدہ وہ ہوتے ہیں جوغلط کام کرتے ہیں اور دبئی بھاگ جاتے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم اپنے شہر کیلیے بہت کچھ کر سکتے تھے لیکن مصطفیٰ کمال جیسے لوگوں کی وجہ سے نہیں ہوا۔ الیکشن میں ہارنے کے بعد یہ واپس دبئی جائے گا۔