پاکستان کرکٹ بورڈ اورسری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریزکے شیڈول کا اعلان کردیا۔
سری لنکا نے رواں سال پہلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دو میچوں کے لیے اکتوبرمیں پاکستان آنا تھا تاہم اب دونوں ممالک کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے ایک روزہ اور ٹی 20 سیریزجب کہ دوسرے حصے میں دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلےجائیں گے۔
سیریز میں ردوبدل کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور سری لنکا کرکٹ کے صدر شامی سلوا نے ٹیلیفون پرگفتگومیں کیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق سری لنکن ٹیم 27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان پاکستان میں تین ایک روزہ میچزاورتین ٹی 20 میچزکھیلے گی۔
سری لنکن ٹیم 25 ستمبرکو کراچی پہنچے گی جہاں 27 ستمبر، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو تین ایک روزہ میچزکھیلے جائیں گے۔دوسرے کے اگلے مرحلے میں سری لنکن ٹیم لاہور پہنچے گی جہاں 5، 7اور9 اکتوبر میں قذافی اسٹیڈیم میں تین ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔