پیپلزپارٹی کراچی کو نفرت کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے،سربراہ پی ایس پی
پیپلزپارٹی کراچی کو نفرت کی آگ میں دھکیلنا چاہتی ہے،سربراہ پی ایس پی

میئر نے مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کر دیا

میئر کراچی وسیم اختر نے مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کردیاہے،مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق میئرکراچی وسیم اختر نے پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹرگاربیج مقرر کردیاہے ۔مصطفی کمال کو پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مصطفی کمال رضا کارانہ طورپراپنی ذمے داریاں سرانجام دیں گے ۔

مصطفی کمال نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کے چیئرمین چاروں اضلاع میں ذمے داریاں چھوڑ دیں ، میں چارج لینے آرہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ وسیم اختر کراچی کی میونسپل ذمے داریاں میرے حوالے کردیں۔

دوسری جانب چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال نے میئرکراچی وسیم اختر کا چیلنج قبول کرتے ہوئے کہا کہ  جہاں جہاں ایم کیو ایم کے لوگ  ہیں وہ چارج چھوڑ دیں ،کراچی کو صاف کرکے دکھا ئوں گا۔

مصطفیٰ کمال نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں تیار ہوں، ضلع کورنگی،وسطی، شرقی اورغربی کے عہدیدار اپنا عہدہ چھوڑ دیں۔

واضح رہے کہ مصطفی کمال نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ تین ماہ میں کراچی کو صاف کردیں گے جس پر میئرکراچی نے کہا کہ وہ تین ماہ میں کراچی کو صاف کرکے دکھائیں،ان کا پراجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا ہے ۔