آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فوجی قوت سے زیادہ طاقتور اخلاقی قوت ہوتی ہے اور ایمانداری سے اپنا جائزہ نہیں لیں گے تو کوئی ہماری مدد نہیں کرے گا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ کے نوجوانوں کے نمائندہ وفد نے آئی ایس پی آر کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ان سے گفتگو کی۔
آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ سندھ پاکستان کی جان ہے اور ملک بنانے میں سندھ نے اہم کردار ادا کیا، ہم نے ملک کو وہاں لے جانا ہے جو اس کا حق بنتا ہے، اگر ہم ایمان داری سے اپنا جائزہ نہیں لیں گے تو کوئی اور ہماری مدد نہیں کرے گا، ہم نے پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو میرٹ کی بنیاد پر کام کرنا ہوگا۔
COAS interacted with representatives of youth from all across Sindh at ISPR. “Future of Pakistan is in the hands of Youth. You will set the direction for Pakistan as leaders”, COAS. pic.twitter.com/Wv18IfNk5i
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 3, 2019
آرمی چیف نے مزید کہا کہ نوجوانوں نے پاکستان کی قیادت کے لیے ترجیحات طے کرنی ہیں اور بطور لیڈر پاکستان کی سمت کاتعین کرنا ہے، ہماری مائیں ایسی ہیں جو ملک پر جان نچھاور کرنے والے بچے پیدا کرتی ہیں اور ہمارے جوان ایسے ہیں کہ پسینہ مانگتا ہوں تو وہ خون دیتے ہیں۔
آرمی چیف نے کہاہے کہ پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے،پاکستانی نوجوان ملک کی سمت کا تعین کریں گے۔
ان کا کہناتھا کہ پاک فوج میں میرٹ کا سسٹم ہے، نوجوانوں نے آرمی چیف کوسندھی ٹوپی اوراجرک پہنائی۔اس موقع پرنوجوانوں نے پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔