سری لنکا کے شہرکولمبو میں انڈر19 ایشیا کپ کے پہلے ہی میچ میں افغانستان نے پاکستان کو85 رنز سے عبرت ناک شکست دیدی۔
کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ٹیم کے کپتان روحیل نذیرنے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ 46 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا تھا۔
افغانستان کی ٹیم نے 9 وکٹ پر162 رنز اسکور کیے، صدیقی اللہ عطا 29 اوررحمان اللہ 27رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔
پاکستان انڈر19 کیلیے عامر علی اور فہد منیر نے 3/3 وکٹیں حاصل کیں۔ 163رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی پاکستان انڈر 19 ٹیم 20 ویں اوور کی چوتھی گیند پر78 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستانی اننگز میں صرف دو بیٹسمین کپتان روحیل نذیر 16اورعرفان خان 19 رنز بناکر ڈبل فگرز میں پہنچ سکے۔
افغانستان کیلیے شفیق اللہ غفاری کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 15 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس میچ میں افغانستان ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا۔