ایران نے جوہری معاہدے کے تحت جوہری تحقیق پرعائد پابندی سے دستبردارہوتے ہوئے یورینیم افزودگی کیلیے سینٹری فیوجز تیار کرنے کا اعلان کردیا۔
ایرانی صدرحسن روحانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعہ سے ایران یورینیم افزودگی میں تیزی لانے کیلیے سینٹری فیوجز تیارکرنا شروع کردے گا۔انہوں نے کہا کہ ایران یورینیم کی افزودگی کا عمل تیز کرنے کیلیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔
یہ عالمی طاقتوں کے ساتھ 2015 میں کیے گیے جوہری معاہدے سے متعلق وعدوں سے دستبرداری کا ایران کا تازہ ترین اقدام ہے۔
مئی 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد مئی 2019 میں ایران نے مؤقف اپنایا کہ چونکہ امریکا نے اس پر معاشی پابندیاں عائد کردی ہیں لہٰذا وہ جوہری معاہدے کے دو اہم حصوں سے دستبردار ہورہا ہے۔